Tuesday, June 29, 2010

corel draw tutorials کورل ڈرا میں میری بنائی ہوئی چند ویڈیوزحاضر ہیں

کورل ڈرا میں ماسٹر پیج بنانا Master page in corelDRAW


كورل ڈرا ميں پيج نمبرنگ Page Numbering in CorelDRAW


کورل ڈرا میں روڈ میپ بنانا Road Map in CorelDRAW


ان پیج سے کورل ڈرا میں مطلوبہ فونٹ سائز پیسٹ کرنا desired font size from Urdu inpage to CorelDRAW


میگزین کے لئے پیرا گراف کی سیٹنگ اور لنک بنانا paragraph setting and linking for magazine in CorelDRAW


کورل ڈرا میں سٹیمپ بنانا Stamp Making in CorelDRAW

5 comments:

Nension said...

شکریہ صدیق بھائی

Yasir said...
This comment has been removed by a blog administrator.
Yasir said...

السلام علیکم صدیق صاحب
آپ نے یقینا بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کے لیے آپ کی تعریف کی جانی چاہیے۔ میں نے آپ کی ایک ویڈیو ہی دیکھی ہے۔
میں جانتا ہوں کہ کسی بھی کام کو پرفیکٹ انداز میں مکمل کرنا شاید ناممکنات میں سے ہے لیکن ہر کام میں بہتری کی گنجائش ضرور ہوتی ہے۔ یہ مت سمجھیے کہ میں صرف تنقید کی غرض سے لکھ رہا ہوں۔ آپ چند الفاظ یا فقرات کو بہتر انداز میں کہہ سکتے ہیں۔
ٹیوٹوریل میں سرکل کو آپ باآسانی دائرہ کہہ سکتے ہیں ۔کہ ایک دائرہ بنایا۔
میں نے کنٹرول پریس کیا ۔ میں چاہ رہا ہوں کہ ایک سکوئیر سرکل ہو ؟ سکوئیر کی صورت میں بننے والا کونسا سرکل ہوتا ہے ؟ آپ اسے کہہ سکتے ہیں، میں نے کنٹرول دبایا کہ دائرہ بیضوی ہونے کی بجائے مکمل گولائی میں بنے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہوریزینٹل اور ورٹیکل اس کے دونوں سیم ہیں ؟ اس کی بجائے آپ کہہ سکتے ہیں کہ اسکی لمبائی اور چوڑائی برابر ہے۔
اس کو میں دے دیتا ہوں تقریبا سولہ پوائنٹ : اسے آپ کہہ سکتے ہیں لکھائی کا سائز سولہ رکھ دیتا ہوں۔
فرسٹ سرکل کو ہم دے دیتے ہیں ۱ پوائنٹ ایٹ : اسے آپ با آسانی کہہ سکتے ہیں پہلے دائرے کا سائز ایک اعشاریہ آٹھ پوائنٹ دیا۔
آپ کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ یہ ویڈیو آپ کس کے لیے بنا رہے ہیں، اپنے جیسے گرافک ڈیزائنرز کے لیے یا عام آدمی کے لیے۔ میں نے کورل ڈرا میں کام کر رکھا ہے ۔ اس لیے جب آپ کسی بھی کی بورڈ شارٹ کٹ سے کسی دائرے کی بیرونی لائن کا سائز تبدیل کرتے ہیں تو مجھے سمجھ آ جاتی ہے ، لیکن ایک عام بندہ جو کورل ڈرا نہیں جانتا اسے کیسے سمجھ آئے گی کی دائرے کی بیرونی لائن کا سائز کیا ہوتا ہے اور کونسی ٹول بار میں جا کر اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ویڈیو ذرا کم علم والے افراد کو ذہن میں رکھ کر بنائیں۔

Yasir said...
This comment has been removed by a blog administrator.
محمدصدیق said...

ياسر بھائی آپ کی بات اپنی جگہ پر ٹھیک ہے لیکن یہ ویڈیوز کورل ڈرا سے متعلقہ لوگوں کے لئے ہے۔ عنقریب انشااللہ کورل ڈرا کے مکمل ٹیوٹوریل بنارہا ہوں جو کہ ان لوگوں کے لئے ہونگے جو کورل ڈرا سیکھنا چاہتے ہوں۔
شکریہ

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔